• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف، احتجاج، ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں میں پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف ہونے والے احتیاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر جناح اسکوائر پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے ٹائر نذرآتش کر کے سڑک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا جس کے باعث بندترین ٹریفک جام ہوگیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ جناح اسکوائر ،لیاقت اسکوائر،شبانہ ٹاؤن اور قدیر چوک سمیت اطراف میں طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے ،شدید گرمی میں کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے پریشان کردیا ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث جناح اسکوائر سے ملیر 15جانے والی سڑک پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل ہونے کے باعث ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کو متبادل راستے سے نکالنے کی کوشش کی ھئی ، مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک بجلی بحال نہیں کی جائے احتجاج جاری رہے گا ۔
ملک بھر سے سے مزید