اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)ایف بی آر میں ان لینڈ ریونیو سروس کے تین سینئر افسران کے تبادلے اور نئی تعیناتیاں ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ریونیو ڈویژن)، حکومت پاکستان نے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کی منظوری سے ان لینڈ ریونیو سروس (BS-19 تا 20) کے افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن نمبر 0945-IR-I/2025 مورخہ 5 مئی 2025 کو جاری کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ شازیہ عابد (گریڈ 20)، جو اس وقت کمشنر (ریفنڈز)، ریجنل ٹیکس آفس-I کراچی کے عہدے پر تعینات تھیں، کو فوری طور پر کمشنر-IR (اپیلز-I)، کراچی تعینات کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح محترمہ انیلا صادق (گریڈ 20)، جو کمشنر (زون-IV)، ریجنل ٹیکس آفس-I کراچی کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں، کو اضافی چارج کے طور پر کمشنر-IR (ریفنڈز)، ریجنل ٹیکس آفس-I کراچی کا چارج سونپ دیا گیا ہے جیسا کہ قواعد و ضوابط میں درج ہے۔