کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ اسلام آباد کے غیر ملکیوں اور خاص طور پر افغانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور پھر غیر ممالک میں نوکریاں دلوانے کے حوالے سے جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے۔ مذکورہ ونگ نے غیر ملکیوں کے حوالے سے کاروائی کا نام "آپریشن انٹروڈر" اور نادرا اور اوورسیز موٹرز کے خلاف کاروائی کا نام "آپریشن ڈیفیکٹر" رکھا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل کو ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 68 انکوائریوں جن میں سے پر 64 مقدمات درج ہوئے اور 106 گرفتاریاں ہوئیں۔