لنڈی کوتل (نمائندہ جنگ) طورخم بارڈر پرافغان اور پاکستانی ڈرائیورز کیلئے ایک بار پھر پاسپورٹ اور ویزے کی شرط لازمی قرار دی گئی، ان کو اس مد میں متبادل عارضی کاغذات پر دی گئی سہولت 30مئی کو ختم ہوجائے گی، تورخم انتظامیہ ٹیمپریری ایڈمیشن ڈوکومنٹ (TAD) پر طورخم بارڈر کے ذریعے اپنی گاڑیوں میں تجارتی اشیاء ایکسپورٹ کرنے والے افغان اور پاکستانی ڈرائیورز کو دی گئی سہولت 30 مئی کو ختم ہوجائے گی۔