اسلام آباد (آئی این پی ) قومی ادارہ صحت نے راولپنڈی،لاہور اوراسلام آباد سمیت 17شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کی ہے ۔قومی ادارہ صحت کے مطابق، 31 اضلاع کے 38 ماحولیاتی نمونوں کا قومی ادارہ صحت کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا گیا،لورا لائی، کوئٹہ، ژوب،اسلام آباد،ایبٹ آباد، بنوں، ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو موجود ہے۔