کراچی (ٹی وی رپورٹ) معاشی تجزیہ کار، محمد سہیل نے جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ اسٹیٹ بینک نے سرمایہ کاروں کے خوف کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔اس سے سرمایہ داروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ شرح سود میں کمی ایک بہت مثبت خبر ہے ۔ ایک ایسے موقع پر جب پاکستان اور بھارت کی ٹینشن بڑھ رہی ہے ۔ جب امریکا میں ٹیرف کی غیر یقینی ہے ۔جب آئی ایم ایف نے پاکستان کی قسط کو منظور نہیں کیا ہے۔ ایسے موقع پر شرح سود میں کمی کردینااس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اسٹیٹ بینک معاشی ریکوری سے بہت مطمئن ہے۔اسے یقین ہے کہ ان مسائل سے مہنگائی نہیں بڑھے گی ملک میں جو استحکام آیا ہے وہ جاری رہے گا۔مارکیٹ آدھا فیصد کمی توقع کررہی تھی مگر کافی بہتر فیصلہ آج ہوا ہے۔