اسلام آباد( اسرارخان) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے پیر کے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کو بتایا کہ حکومت نے مہنگے بجلی منصوبوں کی مدتِ کار نو طے کرنے، غیرضروری منصوبے ختم کرنے، اور مقامی توانائی ذرائع کو ترجیح دینے کے ذریعے پاکستانی صارفین کو 47کھرب روپے کی خطیر بچت فراہم کی ہے۔اُنہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی چوری کے مسئلے پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔