• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی ملکی چیٹ جی پی ٹی کی حقیقت، وزارت IT سے تفصیلات طلب

اسلام آباد (آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے پاکستان کی پہلی چیٹ جی پی ٹی کی حقیقت سے متعلق نوٹس لیتے ہوئے وزارت آئی ٹی سے تفصیلات طلب کر لیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس آج 7مئی کو طلب کر لیا گیا، وفاقی وزیر کے پاکستان کی پہلی چیٹ جی پی ٹی کے آغاز کے دعوے اور این آئی ٹی بی کی تردید پر بریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے،سینیٹر افنان اللہ کے پیش کردہ دی ریگولیشن آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس بل 2024پر بھی غور ہوگا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی اورچیئرمین پی ٹی اے ایل ڈی آئی لائسنسزکی تجدید کے مسئلے پر بریفنگ دینگے، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ کی منظوری کے بعد وزارت کی کام کے کردار پر بھی بریفنگ ہوگی۔
ملک بھر سے سے مزید