• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات 5 ہفتوں سے مستقل DG سے محروم

اسلام آباد (ساجد چوہدری )محکمہ موسمیات پانچ ہفتوں سے مستقل ڈائریکٹر جنرل سے محروم ہے ، سابق ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات مہر صاحب زاد خان کا کنٹریکٹ کو ختم ہوئے پانچ ہفتے ہو گئے ہیں، اس طرح یہ محکمہ بغیر سربراہ کے ہی چل رہا ہے ، سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحب زاد خان کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں ،سابق ڈائریکٹر جنرل مہر صاحب زاد خان جو 31مارچ 2024ء کو ریٹائر ہوئے تھے۔

اہم خبریں سے مزید