اسلام آباد (ساجد چوہدری ) وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں رائٹ سائزنگ پلان پر عمل کرتے ہوئے وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نےاپنے مزید ایک درجن سے زائد اداروں کی گریڈ ایک تا اکیس تک 1030پوسٹیں ختم کر دیں ، پی سی ایس آئی آر کی 564، انجینئرنگ کونسل 158، پکرٹ 76، این آئی ای کی 38 پوسٹیں شامل ہیں ختم کردہ پوسٹوں میں گریڈ ایک تا 21 شامل ، بڑی تعداد میں پوسٹیں ڈائنگ ڈیکلیئر، نوٹیفیکیشن جاری ہیں جن میں سینکڑوں پوسٹیں ڈائنگ ڈیکلیئر کی گئی ہیں ان پر کام کرنے وا لے ملازمین کی ریٹائرمنٹ، قبل از وقت ریٹائرمنٹ یا پھر ملازم کے فوت ہونے کی صورت میں یہ پوسٹیں بتدریج ختم ہو جائیں گی اس ضمن میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔