• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارمغان کا ریمانڈ ختم، NCCIA کی JIT کوئی نئی معلومات حاصل نہ کرسکی، ہیڈ کوارٹر برہم

کراچی (اسد ابن حسن) مصطفی عامر قتل کیس میں گرفتار مبینہ سفاک قاتل اور شاطر فراڈ کرنے والے ارمغان کو پانچ روزہ ریمانڈ ختم ہونے کے بعد جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی میں پانچ روز تحویل میں رہنے کے باوجود جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم جس کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ارسلان منظور اور دو سب انسپیکٹرز شعیب شہاب اور عامر کھوسہ تھے ملزم سے کرپٹو والٹ، کرپٹو کرنسی، اس کے ذاتی لیپ ٹاپ سے معلومات، اس دھندے میں اس کے قریبی ساتھیوں اور ایجنٹس کے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس پر اسلام اباد ہیڈ کوارٹر سخت برہم ہے۔ اس کو مبینہ طور پر "سہولیات" بھی دی گئیں جس کا جواز اسلام آباد ہیڈ کوارٹر کو یہ دیا گیا کہ وہ "ذہنی مریض ہے اور منشیات کا عادی ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتا ہے"۔

ملک بھر سے سے مزید