• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایچ ای سی نے نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی، چین کے وفد کی میزبانی کی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے نارتھ ویسٹ اے اینڈ ایف یونیورسٹی، چین کے ایک اعلی سطح کے وفد کی میزبانی کی، جس کی قیادت سلکروڈ بائیو ہیلتھ ایگریکلچرل انڈسٹریل الائنس، یانگلنگ، چین کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر لکسن ژانگ کر رہے تھے۔ یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان علمی، تحقیقی اور تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے میں ایک اہم قدم ہے۔چینی وفد میں پروفیسر لیانگ پروفیسر لیمن، پروفیسر سن، اور پروفیسر شی سمیت معزز اسکالرز شامل تھے ۔ چیئرمین ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔پاکستان کی جانب سے، اجلاس میں ممتاز ماہرین تعلیم نے شرکت کی ،جن میں عبدالولی خان یونیورسٹی مردان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جمیل،وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پاکستان برائے سائنس و ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری، پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈائرکٹر سائنو پاک سلک بایوڈورسس بائیو ڈائیورسٹی سنٹر میں موجود تھے۔

ملک بھر سے سے مزید