• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان امن کا خواہاں لیکن اپنی خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں کریگا، پروفیسر امجد سراج

کراچی(نیوز ڈیسک) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے گزشتہ روز بھارت کی پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحیت کے خلاف احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا۔وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، لیکن اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ طلباء، اساتذہ اور عملے نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی اقدامات کی شدید مذمت کی اور پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی کے حق میں آواز بلند کی۔ریلی میں حب الوطنی کے نعرے اور عالمی انصاف کے مطالبات گونجتے رہے۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی جارحیت بند کرنے اور پاکستانی قوم کے حوصلے کو اجاگر کرنے کے پیغامات درج تھے۔

ملک بھر سے سے مزید