• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج کھل گئے

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے ایک روز کی بندش کے بعد آج معمول کے مطابق کھل گئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گزشتہ روز واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ چھٹیوں کے حوالے سے کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ جمعرات سے تعلیمی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ جبکہ سوشل میڈیا پر گردش چھٹیوں بارے نوٹیفکیشن جعلی ہے۔ کاشف مرزا صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے کہا کہ آج ملک بھر میں تمام پرائیویٹ سکولزریگولر شیڈول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید