اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) پاکستان میں سلامتی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک میں تیل کی صنعت نے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ آئل کمپنیز ایڈ وائز ری کو نسل (او سی اے سی) اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (او ایم سی) نے آز مائش کے وقت مسلح افواج کو ایندھن کی تمام تر ضروریات پوری کرنے کے یقین دہائی کرائی ہے ۔ ڈائر یکٹر جنرل آئل اور چیئر مین او گراے کے نام خط میں او سی اے سی نے کہا کہ ملک میں سلامتی کی موجودہ صورتحال اور اس کے توانائی انفرااسٹر کچر اور سپلائی چین پر پڑنے والے ممکنہ اثرات سے تیل اور گیس کا شعبہ شدید دباؤ کا شکار ہے ۔