• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر 16 بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز بند

اسلام آباد (ساجد چوہدری )پاکستان مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانےپر 16بھارتی یوٹیوب نیوز چینلز ، 31یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس بلاک کر دئیے گئے ، پی ٹی اے نے جھوٹی معلومات، پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر سائٹس چینلز کو بلاک کیا ، پی ٹی اے کے مطابق علاقائی صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے تحت یہ فیصلہ عمل میں لایا گیا، پاکستان کے ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر اقدام لیا گیا، بلاک کئےگئے مواد میں گمراہ کن اور نقصان دہ بیانیے شامل تھے، جن کا مقصد عوامی رائے کو متاثر کرنا اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید