• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کی پاک افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے بھارت کے بزدلانہ حملے کیخلاف اور پاکستان کی مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلئے جامعہ کے مرکزی جناح کیمپس سے پیپلز چورنگی تک ریلی کاانعقاد کیا ۔ اس موقع پر طلبہ وطالبات، فیکلٹی اور عملے کی بڑی تعداد نے قومی جذبے کے تحت شرکت کی اور ’پاک فوج زندہ باد‘ اور ’ پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگائے۔ وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر ثمرین حسین (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے جناح کیمپس اور گلبرک سائٹ کے مرکز فیکلٹی آف انفارمیشن اینڈ کمپیوٹنگ سائنسز میں علیحدہ علیحدہ خطاب کیا جس میں انہوں نے موجودہ ڈیجیٹل دور میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کے خطرات کو اجاگر کیا اور طلبہ، اساتذہ و عملے پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے ذریعے بھارت کے بے بنیاد الزامات کا مؤثر جواب دیں اور پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کریں۔
ملک بھر سے سے مزید