کراچی(اسٹاف رپورٹر)راولپنڈی میں پی ایس ایل کے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل بھارتی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پرتماشائیوں، تمام کھلاڑی اور آفیشلز ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔اس کے بعد اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا تماشائیوں نے پاکستان کے پر چم اٹھائے ہوئے میچ دیکھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے غیر ملکی براڈ کاسٹرز اور کمنٹیٹرز کو اعتماد میں لیا اور انہیں سیکیورٹی کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی۔