• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کوالرٹ جاری، ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں سپیشل سیکرٹریزطارق محمودرحمانی اورذیشان شبیررانا،ایڈیشنل سیکرٹریزاور ڈپٹی سیکرٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ہسپتالوں میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے بریفنگ بھی دی۔صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود خان نے کہاکہ موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظرہسپتالوں کو الرٹ کر چکے ہیں۔ہسپتالوں میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب نے کہاکہ ہسپتالوں میں موجود بائیو میڈیکل سامان کو یقینی بنایا جائے ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ڈاکٹرز کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔
لاہور سے مزید