• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیار پر پورا نہ اترنے والے اداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سنڈیکیٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے ترمیم شدہ معیارات کے تحت پاس مارکس اور حاضری کی شرائط کی منظوری بھی دے دی۔ نئے ضوابط کے مطابق ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے امتحانات میں تھیوری اور پریکٹیکل دونوں میں علیحدہ علیحدہ کم از کم 55 فیصد جبکہ مجموعی طور پر 65 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں پیشہ ورانہ امتحانات میں شرکت کے لیے طلبہ کی کم از کم 85 فیصد حاضری لازم قرار دی گئی ہے۔ یہ نئے معیارات سیشن 25-2024 سے فرسٹ ایئر میں داخل ہونے والی کلاسز پر لاگو ہوں گے جبکہ پرانی کلاسز ان سے مستثنیٰ ہوں گی۔اجلاس میں رہبر کالج آف نرسنگ لاہور میں بی ایس نرسنگ کی نشستیں 50 سے بڑھا کر 70 کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔ اس کے علاوہ پروفیسر طاہر صدیق، پروفیسر محمد عمران انور اور پروفیسر نجف مسعود کو ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا رکن مقرر کیا گیا۔ یونیورسٹی میں وزیٹنگ اور ایڈجنکٹ فیکلٹی کی تعیناتی کے لیے پنجاب حکومت کی لوکم اپائنٹمنٹ پالیسی کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت پنجاب کے ڈومیسائل رکھنے والے پرائیویٹ سیکٹر کے ڈاکٹروں کو عارضی بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا۔طلبہ کی سہولت کے لیے ایلومنائی فنڈ سے یو ایچ ایس میں ٹک شاپ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔سنڈیکیٹ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈیمونٹ مورنسی کالج آف ڈینٹسٹری لاہور میں فیکلٹی کی خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کیا جائے۔ سرکاری ڈینٹل کالج میں پرنسپل کی مستقل تعیناتی نہ ہونے پر ممبران نے تشویش کا اظہار کیا۔
لاہور سے مزید