• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کاعزم کمزورنہیں کرسکتیں، سیاسی رہنما

لاہور(خصوصی رپورٹر)معاون خصوصی وزیراعلی پنجاب راشد اقبال نصر اللہ نے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی کمزور اور بزدلانہ کارروائیاں پاکستانی قوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں۔ ہمیں اپنی افواج کی جنگی صلاحیتوں اور تیاری پر مکمل اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر و جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر،ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ بھارتی حملے بزدلی،کمزوری کا ثبوت، مسلم لیگ (ن) لائیرز فورم پنجاب کے صدر رانا ظفراقبال ایڈووکیٹ نے رات کی تاریکی میں بھارت کی بزدلانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کا پاک فوج نے جرات اور بہادری سے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
لاہور سے مزید