• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام شعبوں کوہائی الرٹ رکھاجائے، پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج /پی جی ایم آئی پروفیسر الفرید ظفر کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا ایمرجنسی اجلاس جنرل ہسپتال میں ہوا،جس میں ادارے کے تمام فیکلٹی ممبران، ایم ایس پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین،ایم ایس پنز ڈاکٹر عمر اسحاق سمیت انتظامی ڈاکٹرز بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی نا گہانی صورتحال اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے ہسپتال کے تمام شعبوں کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔پروفیسر الفرید ظفر نے پروفیسر ارمغان اسرار مرزا کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا۔
لاہور سے مزید