• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کاچھپ کروارکرنا بزدلانہ اقدام ہے،جمہوری پارٹی

لاہور( کورٹ رپورٹر)پاکستان جمہوری پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف اور سول سوسائٹی نے مل کر لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈیموکریٹک لان میں ہندوستان کی طرف سے پاکستان پر حملہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ،مظاہرین میں پاکستان جمہوری پارٹی کے مرکزی صدر امتیاز رشید قریشی ،شہباز رشید قریشی صدر پی ڈی پی پنجاب ،ڈاکٹر شاہد نصیر ،اویس احمد نور،ملک حسیب نیر ، میاں وسیم احمد ،پی ٹی آئی کے رہنما میاں احسان الحق سمیت دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے رات کے اندھیروں میں چھپ کر پاکستان پر وار کرنا بزدلانہ اقدام ہے۔
لاہور سے مزید