190 ملین پاؤنڈ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے ڈائری نمبر لگانے کی ہدایت کی۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے ہدایت دی کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں آئندہ ہفتے مقرر کی جائیں۔