کراچی (نیوز ڈیسک) انڈیا سے کشیدگی، حکومتی سفارتکاری،خارجہ پالیسی سے 65فیصد پاکستانی مطمئن ،سیاسی جماعتوں کے اتحاد سےبھی 64فیصد پاکستانی خوش ، خوش آئند قرار دیا،جنگ کی صورت میں چین ، ترکیہ ، سعودی عرب ، ایران پر پاکستانیوں کا اعتما د،بھارتی اقداما ت کیخلاف پاکستان کی سفارت کاری اور خارجہ پالیسی کی سمت سے پاکستانیوں کی اکثریت مطمئن ہے، اس بات کا پتہ گیلپ پاکستان کے سروے سے چلا ، جس میں ملک کے سو سے زائداضلاع سے کئی سوپاکستانیوں نے حصہ لیا،سروے میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران ملکی خارجہ پالیسی پر 65فیصد پاکستانی اطمینان کا اظہار کرتے نظرآئےاور خارجہ پالیسی کی تعریف کی ، البتہ 15فیصد نے عدم اطمینان کا اظہار کیا،20فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا بتایا ،بھارتی اقدامات کے جواب میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے بھی پاکستانیوں کی اکثریت مطمئن نظر آئی اور 64فیصد نے تمام سیاسی جماعتوں کے اتحاد کو خوش آئند قرار دیاجبکہ 22فیصد نے عدم اطمینا ن کا اظہار کیا،14 فیصد نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا،بھارت سے جنگ کی صورت میں 78فیصد پاکستانیوں نے چین پر سب سے زیادہ بھروسہ ہونے کا کہا ،جس کےبعد 66 فیصدنے ترکیہ ، 63فیصد نے سعودی عرب ، 60فیصد نے ایران ،56فیصد نے بنگلہ دیش جبکہ 51فیصد نے افغانستان کی جانب سے پاکستان کو جنگ کے دوران بھرپور مدد ملنے کی امید کی ،مغربی ممالک کی جانب سے پاکستان کو جنگ کے دوران پاکستانیوں نے کم سپورٹ ملنے کا کہا۔