• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری، انڈین ڈورن دھماکے کیساتھ گرکر تباہ، عوام بڑی تعداد میں ڈرون دیکھنے پہنچ گئی

ڈگری( اشفاق احمد اشفی/ نامہ نگار ) ڈگری سب ڈویژن کے تعلقہ کے جی ایم کی دیہہ323 کےگاؤں پیاسی خان دھونکائی میں غیر آباد پڑی زرعی زمینوں پر ہفتے کے روز اسرائیلی ساختہ انڈین ڈورن دھماکے کے ساتھ گرکر تباہ ہوگیا، بڑی تعداد میں ڈرون دیکھنے پہنچ گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ڈگری کے ڈی ایس پی میر آفتاب تالپور پولیس فورس کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور پورے علاقے کو پولیس فورس نے اپنے گھیرے میں لے لیا۔جبکہ مقامی لوکوں کی بڑی تعداد بھی نعرہ تکبیر بلند کرتے وہاں ڈرون دیکھنے پہنچ گئے۔ بعدازاں پاک فضائیہ ، رینجرز ،اور پولیس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا اور ڈورن کا ملبہ پاک فضائیہ سندھڑی کے حوالے کردیا گیا۔ مختلف گوٹھوں سے ہزاروں کی تعداد میں آئے لوگوں نے پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں لگائے۔ جس سے فضاء گونج اٹھی۔
اہم خبریں سے مزید