• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

7منشیات فروش گرفتار، آئس اور چرس کی بھاری مقدار برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتےہوئے منشیات فروشی میں ملوث 7ملزمان کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس نے مبینہ طور پر منشیات فروشی میں ملوث3ملزمان رانا حسن ،یونس عرف چھوٹے اورمہرعلی عرف ڑاڑا کو گرفتار کرکے 22 گرام آئس برآمد کرلی ،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رانا حسن منشیات فروشوں کی سی کیٹیگری فہرست میں شامل ہے، پی آئی بی کالونی پولیس نےمنشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان افضل مسیح اور محمد کاشف کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کرلی ،بہادر آباد پولیس نے ملزم عادل کو گرفتار کرکے آدھا کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس اورفروختگی کی رقم برآمد کرلی،بن قاسم پولیس نے مبینہ طور پرمنشیات فروشی میں ملوث ملزم ارشاد علی کو گرفتار کرکے ایک کلو اعلٰی کوالٹی کی چرس اور نقد رقم برآمدکرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید