• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیل اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کی بھرتی، ملازمین کیلئے 25 فی صد کوٹہ مختص

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب جیل خانہ جات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی بھرتی،ملازمین کے لئے 25فی صد کوٹہ مختص کردیاگیا۔پنجاب بھر کی جیلوں میں گریڈ 16میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی 126خالی اسامیوں پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں کی جائیں گی جس کے لئے ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کوبھیج دی گئی ۔انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب کی جانب سے صوبہ بھرکے ڈی آئی جی جیل خانہ جات اور تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کے نام جاری کئے گئے مراسلے میں کہاگیاہے کہ پنجاب پریژن سروس رول کے تحت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی بذریعہ پی پی ایس سی بھرتی کے لئے وارڈر،ہیڈ وارڈر اور چیف وارڈرکے لئے 25فی صد کوٹہ مختص کیاگیاہے ۔مذکورہ سروس رول کے مطابق کوئی بھی وارڈر،ہیڈ وارڈر اور چیف وارڈرمیل وفی میل ،جوکہ تعلیمی قابلیت بی اے اور 5سال سروس کاحامل ہے پنجاب پبلک سروس کمیشن کاامتحان دے کر ڈائریکٹ اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بھرتی ہونے کااہل ہے ۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ میل کی 115 اوراسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ فی میل کی 11 اسامیوں پر بھرتی کی جائے گی ۔

اسلام آباد سے مزید