• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی جارحیت، امریکا اور کینیڈا میں پاکستانی کمیونٹی کا ماحول یکسر تبدیل

نیویارک (عظیم ایم میاں)پاک۔بھارت چار روزہ عملی جنگ کے دوران اور اس کے بعد امریکا اور کینیڈا میں آباد پاکستانی کمیونٹی کا ماحول یکسر تبدیل اور پاکستان کی افواج کی دفاعی صلاحیتوں اور جرات مندانہ پرفارمنس کا معترف نظر آتا ہے۔

داخلی سیاست پر اختلافات کی بجائے پاکستان کی سالمیت اور افواج کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار۔ اب کمیونٹی میں داخلی سیاست کے حوالے سے مختلف رائے اور مخالفانہ رویہ کی بجائے پاک۔

 بھارت جنگ بندی اور عالمی میڈیا میں پاکستانی افواج کی شاندار دفاعی کارکردگی کے بارے میں گفتگو اور تعریف پر مرکوز ہوگئی ہے۔

پاکستان میں پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے تازہ بیان میں افواج کی کارکردگی کی تعریف کے باعث پی ٹی آئی کے متعدد حامیوں کو بھی پاکستانیت اور فوج کی کارکردگی کے معترف نظر آئے ۔ 

گوکہ پی ٹی کے حامی بعض سو شل میڈیا چلانے والے بد ستور پاکستان کی داخلی سیا ست اور پی ٹی آئی کی پرانی روش اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن امریکا اور کینیڈا میں آباد اوور سیز پاکستانیوں کی واضح اکثریت اب داخلی سیا ست کے بارے میں اختلافی نقطہ نظر کی بجائے پاکستانی شناخت اور بھارت کی یکطرفہ جارجیت کے خلاف پاکستان کے جراتمندانہ انداز میں دفاع کرنے پر ستائش کرنے پر ہے ۔ 

ایک پاکستانی کینیڈین نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے لطیف مزاح کے انداز میں کہا کہ جس طرح امریکی صدر ڈونا لڈ ٹرمپ کے کینیڈا‘ مخالف بیانات اور اقدامات نے کینیڈا کے عوام کو اپنی شناخت اور کینیڈا کی سلامتی کیلئے متحد کردیا اس طرح بھات کے نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف جارحیت نے پاکستانی قوم کو اپنے داخلی اختلافات اور مسائل کو نظر انداز کرکے قومی سلامتی کے لئے پاکستانی قوم کو متحد کردیا ہے ۔

اہم خبریں سے مزید