کراچی (اسٹاف رپورٹر) موٹاپے کو تمام غیر متعدی بیماریوں کی “ماں” قرار دیتے ہوئے ملک کے معروف ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موٹاپا مردوں میں قبل از وقت اموات، عورتوں میں بانجھ پن کی بڑی وجہ بن رہا ہے ، پاکستان کی بڑی آبادی کی کمر کی پیمائش خطرناک حد تک زیادہ ہوچکی ہے، جو انہیں زائد وزن یا موٹاپے کی کیٹیگری میں لے آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کی ہیلتھ کمیٹی اور گیٹز فارما کے اشتراک سے منعقدہ آگہی و اسکریننگ کیمپ کے دوران ایک پریس بریفنگ میں کیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ نے اسکریننگ اور طبی مشاورت کی سہولیات سے استفادہ کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر اسماء احمد، ڈاکٹر نازش بٹ اور دیگر نے خطاب کیا۔