کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے لیاری میں عمارت گرنے کے کیس میں گرفتار ملزمان کے مزید ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی،تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کرنے کیلئے مزید ریمانڈ درکار ہے، پراسیکویشن نے ملزمان کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ضمانت ملنے کے بعد ملزمان سے تفتیش میں مسائل ہوسکتے ہیں۔عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ملزمان سے عمارت کا کوئی ریکارڈ برآمد ہوا۔