• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپنے نظریے اور مشن پر راسخ لوگ ہی بلند مرتبے پر فائز ہوتے ہیں، علامہ شبیر میثمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر )شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے تحریک کے سابق صوبائی صدر اور متحدہ مجلس عمل کے صوبائی رہنما علامہ حسن ترابی شہید کی 19ویں برسی کے موقع پر پیغام میں ان کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی شخصیت کے اپنے نظریے یا مشن کے ساتھ وابستگی کے مختلف مدارج اور عملی کام کے مختلف انداز ہوتے ہیں جن کے ذریعے ان کی شخصیت دوسروں پر ظاہر ہوتی ہے، علامہ حسن ترابی کے اہداف و مقاصد کی تکمیل کی جدوجہد کو آگے بڑھایا جائے ، بدقسمتی سے ایک مدت سے ارض پاک معصوموں اور بے گناہوں کے خون ناحق سے رنگین نظر آئی ، بسوں سے اتار کرشناخت کرکے مسافروں کو اپنے ہی خون میں نہلادیا گیا ریاست کی ذمہ داری بنتی ہے کہ گذشتہ چار دہائیوں میں ملک کے طول و عرض میں ہونے والے سانحات کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو کیفرار کردار تک پہنچائے ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید