• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چنگچی رکشوں پر پابندی لگانا ہے تو پورے شہر میں لگاتے، ہائیکورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف پیش رفت رپورٹ طلب کرلی، درخواست کی سماعت پر وکیل سرکار نے کہا کہ ہماری جانب سے اس حوالے سے کمیٹی بنادی گئی ہے جو اعتراضات کو دیکھے گی ان رکشوں کی وجہ سے ٹریفک کا نظام مشکلات کا شکار ہے، کچھ مقامات پر پابندی لگائی گئی تھی ہر جگہ پابندی نہیں ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جب پابندی لگانی ہی تھی تو پورے شہر میں لگاتے، یہاں کوئی نظام موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے مشکلات ہیں، اگر ہم نے اس حوالے سے کوئی حکم دے دیا تو آپ لوگوں کے لئے مشکل ہو جائے گا، بہتر یہی ہے تمام لوگوں کے ساتھ مذاکرات کرکے معاملے کو حل کریں، آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ دیں تاکہ کاروائی کو آگے بڑھایا جاسکے، عدالت نے سماعت 3 ہفتوں کے لئیے ملتوی کردی، گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے سندھ حکومت، کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ و دیگر کو نوٹس جاری کئے تھے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید