• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، ایم ڈبلیو ایم

کراچی( اسٹاف رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کی خستہ حالی پر رحم کرے، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں ،ایک ماہ میں دو دفع پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ وفاقی حکومت کی بھتہ خوری ہے،حکومت پیٹرول قیمتوں میں کمی کے ساتھ ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کرے،ملک میں کوئی معاشی نظام و پالیسی نظر نہیں آتی ، نا اہل حکومت اپنا اضافی بوجھ عوام پر ڈال کر مذید عوامی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ مافیاز کے خلاف آپریشن کئے بغیر عوامی سہولتیں نہیں دی جاسکتیں، بجلی،گیس،ایشائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جائے،آئے روز ہزاروں لوگ کسی نہ کسی جرم کا شکار ہو رہے ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید