• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمران ملک میں مہنگائی کم کرنے کے بجائے بڑھا رہے ہیں، بلال عباس قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری کم کیا جائے ،حکومت ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کو کم کرنے کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے مہنگائی کو بڑھا رہی ہے، مرکزی صدر صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ملک میں مہنگائی کم کرنے کی بجائے بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید