کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموس رسالتﷺ وختم نبوت کا تحفظ ہر حال میں کرینگے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے توہین مذہب سے متعلق مقدمات میں بلا جواز کمیشن بنانے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں ،شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کو فوری قانونی طور پر منطقی انجام تک پہنچایا جائے،عدالت کے کمیشن بنانے کے فیصلے سےسوشل میڈیا پر شعائر اسلام کی توہین کرنیوالوں کے حوصلے بلند ہونگے۔