• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے 6 ملزمان گرفتار، ساڑھے 5 کلو منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں میں6 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکےتقریباساڑھے 5 کلو منشیات برآمد کرلی ، سعیدآباد پولیس نے کتیانہ میمن قبرستان روڈ سے ملزم کاشف قادر خان کو گرفتار کرکے 1200گرام چرس برآمد کی ،تھانہ پاک کالونی پولیس نے میانوالی کالونی دھوبی گھاٹ اندرون گلی میں کاروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرمنشیات فروشی میں ملوث ملزمان بلال زمرود، اکرام اللّٰہ اور محمد کامران کو گرفتار کر کے 2040 گرام چرس برآمد کی ، ساتھی شعیب اطلس فرار ہوگیا ہے، تھانہ پیرآباد پولیس نےنیو میاں والی کالونی سے ملزم ممتاز عرف ممتو مگسی کو گرفتار کر کے 1100 گرام چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی ، بوٹ بیسن پولیس نےکلفٹن میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر خان صفی عرف کے۔کے کو گرفتار کرکے1150 گرام چرس اور نقدی برآمد کرلی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید