کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ جنو بی نے ڈیفنس میں لاکھوں روپے اور قیمتی سامان کی چوری کے مقدمے میں ملزمہ فرزانہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، ملزمہ جیل میں اچھی کارکردگی پر سابق وزیر اعظم سے ایورڈ حاصل کرچکی ہے۔ ملزمہ کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔مدعی محمد اشرف کی طرف سے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نے مدعی کے گھر سے زیورات، سونے کے بسکٹ اور نقدی چوری کی، ملزمہ ماسی بن کر جاتی تھی اوربے ہوشی کی دوائیاں پلا کر چوریاں کرتی تھی، ملزمہ کے خلاف چوری کی مجموعی رقم دس کروڑ روپے بن رہی ہے۔