کراچی (جنگ نیوز)لیاری ٹاؤن یوسی 5 نوالین کے وارڈنمبر 4سے منتخب جنرل کونسلرداؤد بیڑا پار اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے،یوسی چیئرمین شاہد حسین بلوچ کو ارسال استعفے میں داؤدبیڑاپار کا کہناتھاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت انہیں ترقیاتی کاموں اور یوسی کے دیگرمعاملات سے دور رکھاگیا‘علاقائی مسائل کے حل سے متعلق میرے متعددپروپوزلزکوجان بوجھ کر مسترد اورمجھے میرے فرائض کی انجام دہی سے روکا گیا،اس پورے عرصے میں مجھے کوئی تنخواہ ملی نہ ہی کسی کام کی انجام دہی کیلئے کوئی رقم فراہم کی گئی۔