• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیوم آباد سے اغوا ڈیڑھ سالہ بچہ پنجاب سے بازیاب، خاتون اور ایک شخص گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ زون پولیس کی تفتیشی ٹیم نے قیوم آباد سے اغوا ہونے والا ڈیڑھ سالہ بچہ پنجاب سے بحفاظت بازیاب کراکے مبینہ اغواء میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق گھر کے باہر سے چند روز قبل 18 ماہ کے عبداللہ اغوا ہوگیا ، ماں کی مدعیت میں تھانہ ڈیفنس میں اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، محلے کے چوکیدار کو شامل تفتیش کیا گیا جس سے اہم سراغ ملا، خاتون نے بچے کو اپنے آبائی گھر بہاولپور میں رکھنے کا اعتراف کیا ہے ، اغوا ذاتی دشمنی کی بنیاد پر کیا گیا تھا، پولیس نے ملزمہ صائمہ کو جوڈیشل کسٹڈی میں دے دیا جبکہ چوکیدار محمد اقبال کو جسمانی ریمانڈ پر رکھ کر تفتیش کی جارہی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید