• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن میں تجارتی مذاکرات سے پاکستان کی ایکسپورٹ کو فروغ ملے گا، مرزا اختیار بیگ

کراچی ( جنگ نیوز ) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے واشنگٹن میں سیکریٹری تجارت کی قیادت میں پاکستانی وفد کے کامیاب مذاکرات کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی معاہدے کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے عائد کردہ 29 فیصد باہمی ٹیرف سے پاکستان کو اصولی طور پر استثنیٰ دینے پر اتفاق کرلیا ہے ، انہوں نے کہا کہ واشنگٹن میں تجارتی مذاکرات پاکستان کی اقتصادی سفارتکاری میں ایک اہم کامیابی ہے جس سے پاکستان کی ایکسپورٹ کو فروغ ملے گا، نئے تجارتی معاہدے کے تحت پاکستان ، امریکا سے 2 ارب ڈالر مالیت کی اضافی خام کپاس اور سویابین درآمد کرے گا، ڈاکٹر بیگ نے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات خاص طور پر فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اعلیٰ سطح ملاقات کے بعد بہتر ہورہے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ہیوسٹن میں قیام کے دوران پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کی جانب سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا اور پاکستان کی عالمی تجارت بڑھانے کیلئےا ن کی کاوشوں کے اعتراف میں انہیں اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ، تقریب کا اہتمام محمد سعید شیخ (HKSCA) ، سراج نارسی، ظفر اقبال (PAGH) اور ریاض حسین کا کا خیل نےکیا تھا۔ تقریب میں ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل محمد آفتاب چوہدری ، فوٹ ہینڈ کاؤنٹی کی ج سونیا راش اور سابق اولمپین اصلاح الدین نے بھی شرکت کی ۔تقریب کا اختتام پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے مثبت اور پرامید انداز میں ہوا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید