کوئٹہ (پ ر) ایکشن کمیٹی اخباری صنعت بلوچستان کے نمائندہ وفد نے پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت لہڑی سے ملاقات کی ۔ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ ترین نے ملاقات کے دوران بلوچستان کی اخباری صنعت کے مسائل اور حکومت کی جانب سے اشتہارات کو BPPRA پر منتقل کرنے کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ میر لیاقت لہڑی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے پرنٹ میڈیا کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے،حکومت بلوچستان نے ہمیشہ صوبے کی بہتری کیلئے کام کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے حلف اٹھانے کے بعد کبھی عوامی مفاد کو نظر انداز نہیں کیا آئندہ بھی ایسا کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا جس سے کوئی صنعت متاثر ہو ۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پرنٹ میڈیا کے BPPRA پر پرنٹ میڈیا کے تحفظات کے بارے میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگا ہ کروں گا۔