کوئٹہ(پ ر)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی ضلع کوئٹہ کے آرگنائزر لالا حسن ریکی، ضلع کوئٹہ کے رہنما عید محمد درانی، عدنان ریکی، محمد علی بلوچ، حاجی غلام حسین، نقیب ریکی، احسان رند، صفدر رند، وحید بلوچ، عادل بلوچ، عمران مینگل، کامران مینگل، اعظم مینگل، نصیب کاکڑ، حمید کاکڑ، فہیم بلوچ و دیگر نے بیان میں پی بی41کے منتخب نمائندے کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پسند و ناپسند کی بنیاد پر کام کئے جارہے ہیں۔ حلقے میں آبنوشی، نکاسی آب، سڑکوں کی تعمیرومرمت، اسٹریٹ لائٹس، روزگار و دیگر اہم مسائل ہیں جن کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ رئیسانی اسٹریٹ شالدرہ میں گزشتہ کئی سال سے آبنوشی کے مسئلے کی وجہ سے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ رئیسانی اسٹریٹ و ملحقہ گلیوں میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے حلقے میں نکاسی آب گمبھیر صورتحال اختیار کرگیا دوسری جانب طویل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کاسی قبرستان میں افغان پناہ گزینوں و دیگر لوگوں نے غیرقانونی طور پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے ۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حلقے کے مسائل کے حل کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔