• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی سے آپریٹ حوالہ ہنڈی نیٹ ورک میں ملوث گروہ کا کارندہ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے دبئی سے آپریٹ ہونے والے حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک میں ملوث گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا، ملزم عقیل عباس کے قبضہ سے 45لاکھ روپے، دو موبائل فون برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کے مطابق ملزم عقیل عباس کو طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔حکام کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہے۔مذکورہ نیٹ ورک مصدق اور حسنین نامی ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے آپریٹ کر رہا۔
اہم خبریں سے مزید