• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد پولیس کے 57اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقی ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے دیدی۔محکمانہ ترقی کمیٹی نے اچھے ریکارڈ کے حامل 20ہیڈکانسٹیبلز کی اسسٹنٹ سب انسپکٹر ز،26 اے ایس آئیز کی سب انسپکٹرز،11سب انسپکٹرز کی انسپکٹر زکے عہدے پر ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ محکمانہ ترقی ذمہ داریوں میں اضافے اور اعتماد کی عکاس ہے ۔اسلام آباد پولیس کے 11سب انسپکٹروں کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔ اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ترقی پانے والوں میں نعیم مغل، بشارت محمود ، محفوظ بیگ، فخر عباس ، قربان علی انور ، عامر عباس ، منور حسین ، طارق زمان، آصف خان ، سلطان شاہ ، اور عبداللہ مسعود شامل ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید