راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے عوامی سہولت اور فوری ردعمل کے لیے ٹریفک ریسپانس یونٹ قائم کر دیا ،ابتدائی طور پر اس یونٹ میں 10 موٹر سائیکل سوار ٹریفک وارڈنز کو تعینات کیا گیا ہے جو دو زونز میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ سی ٹی او راولپنڈی بینش فاطمہ کا کہنا تھا کہ یہ یونٹ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، رش والے مقامات کی نشاندہی اور فوری کارروائی کے لیے فعال کردار ادا کریں گے ،ریسپانس یونٹ کے افسران اپنے موٹر سائیکلوں کے ہوٹر سائرنز اور پبلک ایڈریس سسٹم کا استعمال کریں گے۔