اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے اسلام آباد ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ پیسنجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی فیض آباد سے شروع ہوئی جوکھنہ پل سے ہوتی ہوئی آئی جے پی روڈ اسلام آبادپر اختتام پزیر ہوئی۔ قیاد ت اسلام آباد ٹرانسپورٹ اونرز اینڈ پیسنجرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر عرفان خان نیازی ، جنرل سیکرٹری راجہ شاہد احمد اورچیف آرگنائزر ملک عاصم نے کی۔