کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ ‘‘میں میزبان علینہ فاروق نے پینل کے سامنے سوال رکھاکہ بھارت نے کشمیر پر امریکا کی ثالثی کی پیشکش کو مسترد کردیا کیا پاکستان کو ٹرمپ کی تجویز پر عمل کرنا چاہئے؟
تجزیہ کار شہزاد اقبال، سلیم صافی، عمر چیمہ اور محمل سرفراز نے کہا ہے کہ ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کو ایک دفعہ پھر اجاگر کر دیا، پاکستان دنیا کے سامنے ایک پرامن اور مذاکرات کے لیے تیار ریاست کے طور پر ابھر رہا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے ایک بار پھر عالمی توجہ اس دیرینہ تنازع کی جانب مبذول کروا دی ہے جو پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی موقع ہے۔