• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈ پریشر خاموش قاتل‘ نمک و چکنائی کم اور ورزش کو معمول بنایا جائے‘ ماہرین

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ہائی بلڈ پریشر خطرناک اور خاموش قاتل مرض ہے جو دل، دماغ، گردوں اور دیگر اہم اعضا کو نقصان پہنچا کر موت سے ہمکنار کر دیتا ہے۔ کم نمک، کم چکنائی، زیادہ پھل سبزیوں سمیت روزانہ 30منٹ کی چہل قدمی اور ورزش کو معمول بنایا جائے۔ یہ بات پناہ کے ایڈیشنل ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر کرنل (ر) شکیل احمد مرزا نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کارڈیالوجسٹ پمز سید ناصر علی شاہ اور راشد سعید نے کہا کہ بلڈ پریشر کی باقاعدگی سے جانچ ضروری ہے۔
اسلام آباد سے مزید