راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) صدر آل پاکستان لیب اینڈ لیکچررز اسسٹنٹس ایسوسی ایشن پنجاب شاہدہ مشتاق قاضی اور صدر ایپکا پاکستان کالجز ونگ ملک جمیل اعوان کی قیادت میں وفد نے ڈائریکٹر کالجزشیر احمد ستی سے ملاقات کی اور لیب سپرٹنڈنٹ پر ترقی پانے پرڈائریکٹر کالجز ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وطن عزیز کی سلامتی اور بنیان المرصوص کی فتح پر خصوصی دعا کی گئی۔ڈائریکٹر کالجز نے شاہدہ مشتاق قاضی کی کیمونٹی کیلئے خدمات کو سراہا۔